نصابِ تعلیم




جامعہ دارالعلوم کراچی

میں نافذالعمل عصری مضامین اور

شرعی علوم پر مشتمل درسِ نظامی کانصابِ تعلیم





قواعد داخلہ




درس نظامی کی تعلیم العامۃ (السنۃ الثالثۃ) یعنی سیکنڈری کے تیسرے سال سے شروع ہو کر عالمیہ (السنۃ الثانیۃ) یعنی دورہ حدیث پر ختم ہوتی ہے، یہ کل آٹھ سال کا دورانیہ ہوتا ہے۔ اس میں داخلے کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔





نوٹس بورڈ




شعبہ درس نظامی کیلئے تمام درجات میں قدیم و جدید داخلہ ماہِ شوال کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوتے ہیں ۔ اور داخلے کی کاروائی دارالعلوم کے شعبہ ،دفتر تعلیمات میں ہوتی ہے۔





طریقہ تعاون




جامعہ دارالعلوم کراچی کے لیے امدادی رقم درج ذیل پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کر دی جاتی ہے۔ اگر کوئی رقم زکوٰۃ صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے، ایسی مدات کو جامعہ دارالعلوم کراچی میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتا ہے۔





منصوبے




جامعہ دارالعلوم کراچی میں مختلف شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر تعمیر کا کام مسلسل جاری ہے اور اب تک بہت سی تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں۔ اس کے باوجود عظیم الشان تعمیری کاموں کی فوری ضرورت ہے۔





امداد متاثرین آفات




جامعہ دارالعلوم کراچی میں رفاہی کاموں کے سلسلے میں امداد متاثرین آفات کے نام سے ایک شعبہ کام کررہا ہے جو وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر مسلمانانَ عالم پر آنے والی مشکلات میں ان کی مدد کا انتظام کرتا ہے۔





انتظامی شعبہ جات




دارالعلوم میں انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے دفاتر و شعبہ جات قائم ہیں۔ دارالعلوم کا وسیع انتظامی نظام اس وقت تقریباً پندرہ شعبہ جات اور دفاتر پر مشتمل ہے۔ ہر ایک شعبہ کا وسیع دائرہٴ عمل ہے اور بعض شعبہ جات تو اپنی وسعتِ کار کے لحاظ سے مستقل ادارہ کے حیثیت رکھتے ہیں۔ ہر شعبہ میں داخلی امور کی نگرانی اور انجام دہی کے لیے ناظم، نگراں یا ذمہ دار وغیرہ ہوتے ہیں جو اپنے اختیارات کے دائرے میں رہ کر دفتر اہتمام کی نگرانی میں مفوضہ امور انجام دیتے ہیں۔





تعلیمی شعبہ جات




ایک تعلیمی ادارے کی حیثیت سے دارالعلوم کا بنیادی نقطہٴ نظر اور اس کا اساسی مقصد تعلیم و تدریس ہے۔ اس لیے دارالعلوم کی تاسیس کے ساتھ ہی شعبہٴ تعلیمات کا آغاز بھی سمجھنا چاہیے۔ اس وقت یہ شعبہ اپنے متعدد ذیلی شعبوں کے ساتھ کافی وسیع ہوچکا ہے۔ تمام تعلیمی شعبے اسی کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔


شعبہٴ تعلیمات کے فرائض میں تعلیمی شعبہ جات کی نگرانی کے علاوہ تقسیم اسباق، امتحانات کا نظم، طلبہ کی ترقی و تنزلی اور داخلوں سے متعلق تمام کارروائی، حاضری کا اندراج، طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی حفاظت، سندات کا اجراء وغیرہ امور شامل ہیں۔





فتوی معلوم کیجئے




بانی جامعہ دارالعلوم کراچی اور ان کے قابل قدر اور ذی وقار جانشینوں کی شبانہ روز انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ جامعہ دارالعلوم کراچی کا یہ دارالافتاء ایک خاص مرجعیت کا حامل ہے، یہاں فتوے کی خدمت میں مشغول مفتیان کرام بڑی محنت اور عرق ریزی سے فتاویٰ تحریر کرتے ہیں، اور ان کی زیر ہدایت اب تک بہت سے فضلاء یہاں سے تخصص فی الفقہ و الافتاء کر کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کی دینی رہنمائی بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں، درحقیقت یہ جامعہ کا بنیادی شعبہ ہے جس کا مقصد دینی مسائل میں مسلمانوں کی صحیح رہنمائی کرنا اور قرآن و سنت اور اجماع و قیاس کی روشنی میں دقیق فقہی مسائل کی تحقیق کرنا ہے۔





 










بیان شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ

Sheikh ul Islam Justice(R) Mufti Muhammad Taqi Usmani DB
بروز جمعہ المبارک

جامع مسجد جامعہ دارالعلوم کراچی









حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب مدظلہ

Mufti Abdur Rauf Sukkurvi DB
بروز جمعہ المبارک

جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، کراچی









حضرت مولانا مفتی عمران اشرف عثمانی صاحب مدظلہ

Mufti Imran Ashraf Usmani DB
بروز جمعہ المبارک

جامع مسجد دارالعلوم کراچی









حضرت مولانا محمد زبیراشرف عثمانی صاحب مدظلہ

Mufti Azam Pakistan Muhammad Rafi Usmani DB
بروز جمعہ المبارک

نانک واڑاہ / جامع مسجد دارالعلوم کراچی
















درس قرآن کریم شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ

Sheikh ul Islam Justice(R) Mufti Muhammad Taqi Usmani DB
بروز اتوار بعد نمازِمغرب اور بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر

جامعہ دارالعلوم کراچی









درس قرآن کریم حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب مدظلہ

Mufti Abdur Rauf Sukkurvi DB
بروز ہفتہ بعد نماز ِ عصر

جامع مسجد جامعہ دارالعلوم کراچی









درس قرآن کریم حضرت مولانا محمود اشرف عثمانی صاحب رحمہ اللہ تعالی

Mufti Mahmood Ashraf Usmani DB
بروز ہفتہ بعد نماز ِ عصر

جامع مسجد دارالعلوم کراچی















بیان حضرت مولانا مفتی عبدالرؤف سکھروی صاحب مدظلہ

Mufti Abdur Rauf Sukkurvi DB
بروز منگل بعد نماز ِ عصر

جامع مسجد دارالعلوم کراچی
















تکمیل درس بخاری شریف جامعہ دارالعلوم کراچی 1446ھ

Takmeel Dars-e-Bukhari Shareef-1446
بروز جمعرات

جامع مسجد دارالعلوم کراچی
















آغازدرس بخاری شریف جامعہ دارالعلوم کراچی 1446ھ

Aaghaz Dars-e-Bukhari Shareef-1446
بروز منگل

جامع مسجد دارالعلوم کراچی